Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)
نماز کے علاوہ دیگر اذانوں کے جواب دینے کا حکم ؟
Answer (beginning)
نماز کی اذان کے علاوہ دیگر اذانیں جیسے بچے کے کان میں اذان اور و با مثلا کرو نا وائرس کے زمانے میں دی جانے والی اذان کا جواب دینے کا حکم نماز والی اذان کی طرح تو نہیں ہے کہ نمازوں کی اذان کا جواب دینے کا حکم بہت تاکیدی ہے، حتی کہ علمائے کرام کی ایک تعداد نے اسے واجب تک قرار دیا ہے، اگر چہ ہمارے نزدیک راجح و مختار عدم وجوب ہے، لیکن دیگر اذانوں کا جواب دینا بھی مستحب اور بہتر ہے، کیونکہ نبی کریم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم نے مطلقا اذان سننے والے کو جواب دینے کے بارے میں ارشاد فرمایا اور حدیث کے ظاہری الفاظ میں نماز کی اذان کے علاوہ دیگر اذانیں بھی شامل ہو جاتی ہیں۔
This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.
This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.