Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)
نمازوں کی پابندی کو حق مہر مقرر کرنا کیسا؟
Answer (beginning)
مہر کامالِ متقوم ( قیمتی مال ) ہو ناضروری ہے۔ جو چیز مالِ متقوم نہ ہو ، وہ مہر نہیں بن سکتی، لہذا نماز کی پابندی کرنے یا قضا نہ کرنے کو مہر کے طور پر ذکر کرنا درست نہیں کہ یہ تو سرے سے مال ہی نہیں، چہ جائیکہ متقوم ہو۔ نیز اگر مہر مقرر کیا گیا تھا اور مہر کی کم سے کم مقدار 10 در ہم یعنی 2 تولہ ساڑھے سات ماشہ چاندی یا اس سے زیادہ کی مالیت کی تھی اور نماز والی بات بھی بیان کر دی گئی، تو مہر وہی ہوا جو مالی طور پر مقرر کیا گیا اور اگر مالی طور پر سرے سے مہر مقرر ہی نہیں کیا گیا یا 10 در ہم سے کم مالیت کا تھا، تو ایسی صورت میں مرد پر مہر مثل واجب ہو گا۔
This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.
This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.