Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)
پی ٹی اے سے غیر منظور شدہ موبائل دھوکے سے بیچ دیا تو واپسی کا حکم؟
Answer (beginning)
دریافت کی گئی صورت میں بکر ، زید کو موبائل واپس کرنے کا حق رکھتا ہے اور زید اس کے مطالبے پر انکار نہیں کر سکتا، اس پر لازم ہے کہ اس کا مطالبہ قبول کرتے ہوئے ، موبائل واپس لے لے اور مکمل پیسے واپس کر دے۔ تفصیل میں چند باتوں کا سمجھنا ضروری ہے: (1) موبائل کا PTA سے منظور شدہ (رجسٹرڈ) نہ ہونا عیب ہے کہ اس وجہ سے تاجروں کے نزدیک موبائل کی قیمت کم ہو جاتی ہے اور جو چیز عرف تجار میں قیمت کی کمی کا سبب ہو ، اگر چہ اس کی وجہ سے نفس چیز یا اس کے منافع میں کمی واقع نہ ہو، تو وہ شرعاً عیب کہلاتی ہے۔
This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.
This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.