Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)
کسی کو سلام پہنچانے کا کہا، تو کیا سلام پہنچانا لازم ہے؟
Answer (beginning)
اگر کوئی شخص کسی سے کہے کہ ”فلاں کو میر اسلام کہنا تو اس پر یہ سلام پہنچانا اسی صورت میں واجب ہے ، جب اس نے جواب میں سلام پہنچانے کا التزام کر لیا ہو ، یعنی کہہ دیا ہو کہ ”ہاں آپ کا سلام کہہ دوں گا اور اگر پہنچانے کا التزام نہ کیا، تو واجب نہیں۔ در مختار میں ہے: ” ولو قال لآخر: أقرئ فلانا السلام يجب عليه ذلك اگر كسى شخص نے دوسرے سے کہا ”فلاں کو سلام کہنا تو اس پر سلام پہنچانا واجب ہے۔ (در مختار مع رد المحتار، ج9،ص685،مطبوعہ کوئٹہ) رد المحتار میں : ” ( قوله : يجب عليه ذلك لأنه من إيصال الأمانة لمستحقها، والظاهر أن هذا إذا رضي بتحملها تأمل.
This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.
This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.