Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)
قربانی واجب ہونے کا نصاب اور مقررہ مالیت؟
Answer (beginning)
جس شخص کی ملکیت میں دو سو درہم (ساڑھے باون تولہ چاندی) یا بیس دینار (ساڑھے سات تولہ سونا ) ہوں یا سونا چاندی نصاب سے کم ہو ، لیکن جس قدر ہے، اُس کی مجموعی قیمت ساڑھے باون تولہ چاندی کی قیمت کو پہنچتی ہو ، یوں ہی حاجت اصلیہ ( یعنی وہ چیزیں جن کی انسان کو حاجت رہتی ہے، جیسے رہائش گاہ خانہ داری کے وہ سامان جن کی حاجت ہو ، سواری اور پہننے کے کپڑے وغیرہ ضروریات زندگی) سے زائد اگر کوئی ایسی چیز ہو جس کی قیمت ( فی زمانہ ) ساڑھے باون تولہ چاندی کی قیمت کے برابر ہو ، تو وہ نصاب کا مالک ہے اور اس پر قربانی واجب ہے۔
This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.
This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.