Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)
ایک آیت کے بعد کسی دوسری سورت کی آیت پڑھنے پر نماز کا حکم
Answer (beginning)
نماز میں ایک آیت کی جگہ دوسری آیت پڑھنے سے اگر معنی فاسد ہو جائیں، تو نماز فاسد ہو جاتی ہے اور معنی فاسد نہ ہونے کی صورت میں نماز فاسد نہیں ہوتی۔ پوچھی گئی صورت میں امام صاحب کے ﴿ إِلَّا الَّذِينَ امَنُوا وَعَمِلُوا الصَّلِحَتِ فَلَهُمْ أَجْرٌ غَيْرُ مَمْنُونَ کی جگہ ﴿ إِلَّا الَّذِينَ آمَنُوا وَعَمِلُوا الصَّلِحَتِ وَتَوَاصَوْا بِالْحَقِّ وَ تَوَاصَوْا بِالصَّبرِ پڑھنے سے چونکہ معنی فاسد نہیں ہوئے ، اس لیے امام صاحب کی نماز فاسد نہیں ہوئی اور نہ ہی سجدہ سہو واجب ہوا کہ نماز میں سجدہ سہو اس وقت واجب ہوتا ہے جب نمازی واجبات نماز میں سے کسی واجب کو بھولے سے ترک کر دے اور یہاں امام صاحب سے کسی…
This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.
This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.