Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)
خود کشی کرنے والے کی نماز جنازہ کا حکم؟
Answer (beginning)
خودکشی بے شک حرام اور گناہِ کبیرہ ہے اور احادیث کریمہ میں اس کے متعلق سخت وعیدیں رد ہیں، لیکن خود کشی کرنے سے مسلمان، کافر نہیں ہو جاتا ، مسلمان ہی رہتا ہے اور نماز جنازہ ہر مسلمان کی پڑھنے کا حکم ہے، اگر چہ وہ کتنا ہی بڑا گنہ گار ہو۔ صرف چند لوگ ایسے ہیں جن کی نماز جنازہ نہیں پڑھی جائے گی، لیکن ان میں خود کشی کرنے والا شامل نہیں ہے ، لہذا اس کی نماز جنازہ پڑھنا بھی نہ صرف جائز ، بلکہ فرضِ کفایہ ہے ، تاہم کسی بڑے پیشوا اور بڑے عالم و مفتی کو زجراً( دوسروں کی عبرت لیے )، اس کی نماز جنازہ نہیں پڑھنی چاہیے ، تاکہ لوگوں کو تنبیہ ہو اور آئندہ کوئی خود کشی پر اقدام نہ کرے۔
This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.
This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.