Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)

نماز میں سورہ مُلک کے بعد اللہ رب العٰلمین پڑھ لیا ، تو نماز کا حکم ؟

Answer (beginning)

پوچھی گئی صورت میں سورہ ملک کی قراءت کے بعد اللہ رب العلمین“ کہنے سے نماز فاسد نہیں ہوگی، کیونکہ نماز میں اللہ پاک کا ذکر بطور جواب نہ ہو ، تو اس سے نماز فاسد نہیں ہوتی۔ ذکر اللہ کے بطور جواب ہونے سے مراد یہ ہے کہ نمازی نماز میں کسی شخص سے مخاطب ہو کر بطور جواب اللہ کا ذکر کرے، مثلا : کوئی چھینک مارے ، تو بطور جواب ” يرحمك الله “ کہے ، یا بُری خبر سن کر ” انا للہ وانا الیہ راجعون“ پڑھے اور اگر خطاب کے بغیر خود ہی ذکر اللہ کرے ، تو یہ ذکر مفسد نماز نہیں۔ جیسے کوئی نماز میں چھینکنے کے بعد خود ہی ” الحمد للہ“ یا ” يرحمك الله“ کہے۔

This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.

This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.