Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)
سجدے میں جانے سے منہ میں خون آتا ہو، تو نماز کیسے پڑھے؟
Answer (beginning)
پوچھی گئی صورت میں آپ پر نماز میں قیام اور باقاعدہ سجدے کے بجائے اشارے سے سجدہ کرنا لازم ہے ، کیونکہ با قاعدہ سجدہ کرنے سے آپ کا وضو ٹوٹ جائے گا اور نماز وضو کے ساتھ ادا نہیں ہو پائے گی ، جبکہ اشارے سے سجدہ کرنے سے آپ طہارت و پاکیزگی کے ساتھ نماز ادا کر سکیں گے ۔ نیز اس صورت میں بہتر یہ ہے کہ آپ بیٹھ کر نماز پڑھیں اور کھڑے ہو کر پڑھنا چاہیں ، تو اس کا بھی اختیار ہے۔ سجدہ کرنے سے زخم بہتا اور وضو ٹوٹ جاتا ہو ، تو سجدہ اشارے سے کر نالازم ہے اور نماز بیٹھ کر یا کھڑے کھڑے دونوں طرح پڑھنے کا اختیار ہے اور بہتر بیٹھ کر پڑھنا ہے۔
This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.
This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.