Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)
دوکان کے سامنے ٹھیلا لگانے والے سے کرایہ لینا کیسا اور اس ٹھیلے والے سے خریداری کرنا کیسا ؟
Answer (beginning)
دوکاندار کا اپنی دوکان سے باہر رستے پر لگے ٹھیلے یا اسٹالز کی جگہ فروخت کرنا یا کرایہ پر دینا شرعاً جائز نہیں، کیونکہ دوکان سے باہر رستے میں جس جگہ پر ٹھیلے یا اسٹالز لگے ہوتے ہیں وہ جگہ گورنمنٹ کی ملکیت میں ہوتی ہے ، دوکاندار کی نہیں اور انسان جس چیز کا مالک نہ ہو ، اسے بیچنے سے نبی کریم صلی اللہ تعالی علیہ وسلم نے منع فرمایا ہے، نیز بیچ اور اجارے کی شرائط میں سے ایک شرط یہ بھی ہے کہ بیچنے والا اور کرایہ پر دینے والا، چیز کا مالک بھی ہو ، جبکہ دوکاندار دوکان سے باہر رستے کی جگہ کا مالک نہیں ہوتا، لہذا نہ یہ بیچ سکتا ہے اور نہ ہی یہ کرایہ پر دے سکتا ہے۔
This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.
This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.