Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)
مسلم و غیر مسلم کے کپڑے ایک ساتھ دھلنے پر پاکی ناپاکی کا حکم
Answer (beginning)
مسلمانوں کے کپڑوں کے ساتھ کافروں کے کپڑے دھوئے جائیں ، تو کوئی حرج نہیں، کپڑے پاک رہیں گے۔ محض کافروں کے کپڑوں کے ساتھ دھلنے کی وجہ سے ان کی ناپاکی کا حکم نہیں دیا جائے گا کہ غیر مسلموں کے کپڑوں کے بارے میں ناپاک ہونے کا یقین حاصل نہیں، محض شک و گمان ہے اور شریعت مطہرہ میں طہارت اصل ہے اور نجاست عارض، لہذا انجاست کے ثبوت کے لیے کسی دلیل کا ہونا ضروری ہے۔ محض شک و گمان سے نجاست کا ثبوت نہیں ہو سکتا کہ طہارت کے اصل ہونے کی وجہ سے اس کے موجود ہونے کا جو یقین حاصل تھا، اس یقین کے ختم ہونے کے لیے بھی اسی کی مثل نجاست کا یقین در کار ہو گا۔
This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.
This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.