Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)
منہ بند کر کے صرف دل میں ہی قراءت کرنے سے نماز کا حکم؟
Answer (beginning)
یہ نہایت اہم مسئلہ ہے اور لوگوں کی بہت بڑی تعداد اس سے غافل ہے۔ حکم شرعی واضح ہے کہ قراءت نماز کا فرض ہے اور اس فرض قراءت کے لیے زبان سے حروف کی صحیح ادائیگی کے ساتھ ساتھ اتنی آواز کا ہونا ضروری ہے کہ کسی مانع ( مثلا شور وغل وغیرہ) کے بغیر پڑھنے والا خود وہ آواز سن سکے ، اس سے کم آواز سے یا دل میں سوچ بچار کرنے کو قراءت نہیں کہا جائے گا۔ لہذا اگر کوئی زبان کی بجائے صرف دل میں ہی پڑھتا رہا، تو قراءت کا فرض چھوٹ جانے کی وجہ سے اس کی نماز نہیں ہو گی ، اسی طرح اگر زبان سے تو پڑھا، مگر اتنی کم آواز سے کہ کسی مانع ( مثلا شور وغل و غیرہ) کے بغیر بھی اس کی آواز اپنے کانوں تک سنائی نہ دی، تو اصح مذہب…
This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.
This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.