Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)

کولڈ کریم لگی ہو، تو کیا وضو ہو جائے گا؟

Answer (beginning)

سردی کے اثرات سے بچنے کے لیے جلد پہ جو ویسلین یا کریمز لگائی جاتی ہیں ، وہ عام طور پر جرم دار نہیں ہوتی، جس کی وجہ سے پانی کے جلد تک پہنچنے میں رکاوٹ بھی نہیں بنتیں، لہذا اس قسم کی کریمز جلد پہ لگے ہونے کی حالت میں وضو ہو جائے گا، ان کی چکنائی صابن وغیرہ سے دھو کر وضو کرناضروری نہیں۔ در مختار ، امداد الفتاح و مراقی الفلاح میں ہے: واللفظ للآخر : " بقاء دسومة الزيت ونحوه لا يمنع لعدم الحائل“ ترجمہ : تیل کی چکناہٹ اور اس کی مثل دیگر اشیاء (جو جرم دار نہ ہوں، ان کا باقی رہنا پانی کے جسم تک پہنچنے میں رکاوٹ نہ ہونے کی وجہ سے وضو سے مانع نہیں۔

This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.

This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.