Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)

ایمبولینس میں میت ہو،توکیا نماز جنازہ ہو جائے گی؟

Answer (beginning)

میت ایمبولینس میں رکھی ہوئی ہو اور میت، امام کے سامنے موجود ہو اور صاف نظر آرہی ہو، تو اس طرح نماز جنازہ ہو جائے گی، کیونکہ فقہائے کرام نے نماز جنازہ کے صحیح ہونے کی جو شرائط بیان فرمائی ہیں، ان میں سے ایک شرط یہ ہے کہ میت ، نماز جنازہ پڑھنے والے یا پڑھانے والے امام کے سامنے ہو اور امام کی محاذات میں ہو ۔ بیان کردہ صورت میں چونکہ میت امام کے سامنے موجود ہے اور ایمبولینس کا فرش یا اسٹریچر اتنا اونچا نہیں ہو تا کہ وہ امام کی محاذات سے بھی بلند ہو ، لہذا نماز جنازہ ہو جائے گی ، البتہ اگر میت اتنی اونچی ہو کہ امام کی محاذات میں نہ ہو ، جیسے اونٹ یا گھوڑے یا ہا تھی پر رکھی ہو ، تو اب نماز جنازہ…

This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.

This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.