Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)

امام کا ہر نماز کے بعد قبلہ سے پِھر کر بیٹھنا کیسا ؟

Answer (beginning)

امام کا سلام پھیرنے کے بعد قبلہ رو اسی حالت پر بیٹھے رہنا مکروہ ہے ، اس کے لیے سنت یہ ہے کہ دائیں یا بائیں جانب رخ کر کے بیٹھے یا اگر پیچھے محاذات میں کوئی نماز میں مشغول نہ ہو ، تو مقتدیوں کی طرف رخ کر کے بیٹھے ۔ احادیث طیبہ میں یہ تینوں طریقے مذکور ہیں، البتہ ان میں افضل یہ ہے کہ دائیں جانب رخ کر کے بیٹھے۔ نیز یہ رخ پھیرنے کا حکم صرف فجر و عصر کے ساتھ خاص نہیں، بلکہ تمام نمازوں کا یہی حکم ہے۔ لہذ ا صورت مسئولہ میں امام صاحب کا عمل سنت کے مطابق ہے اور بعض مقتدیوں کا غلط مسئلہ بتاکر اعتراض کرنا درست نہیں۔ ان پر بغیر تحقیق کے غلط مسئلہ بتانے کے گناہ سے تو بہ ضروری ہے۔

This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.

This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.