Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)
چالیسویں پر مرحوم کی طرف سے کپڑے اور چیزیں دینا؟
Answer (beginning)
مرحوم کی طرف سے صدقہ کرنا ، جائز و مستحب اور ثواب کا کام ہے ، شر عا لازم نہیں ہے ، اس کے لیے سوال میں مذکور چیزیں دینا بھی جائز ہے، لیکن یہی چیزیں دینا ضروری نہیں ، ان کے علاوہ کوئی اور چیز یا پیسے بھی دیے جاسکتے ہیں۔ اسی طرح مسجد کے موذن یا خادم کو دینا بھی ضروری نہیں ہے بلکہ کسی بھی غریب کو دے سکتے ہیں ، البتہ یہ ہے کہ مسجد کے موذن و خادم پکے نمازی اور خدا کے گھر یعنی مسجد سے وابستہ ہوتے ہیں اور عموما ضرورت مند بھی ہوتے ہیں تو اس جہت سے انہیں دینے میں ایک اضافی خوبی ہے۔
This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.
This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.