Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)
فتاوی رضویہ کے مطابق حضور کی پیدائش کی تاریخ کیا ہے؟
Answer (beginning)
اعلیٰ حضرت امام اہلسنت مجدد دین و ملت الشاہ امام احمد رضا خان عليه رحمة الرحمن کی تحقیق یہی ہے کہ جشن ولادت 66 بارہ ربیع الاول کو منایا جائے۔ فتاوی رضویہ جلد 26 صفحہ 411 پر ہے۔ ”اس (ولادت کی تاریخ کے بارے میں اقوال بہت مختلف ہیں : دو، آٹھ ، دس، باره، سترہ اٹھارہ ، بائیں، سات (7) قول ہیں، مگر اشہر واکثر ومأخوذ و معتبر بارہویں ہے۔ مکہ معظمہ میں ہمیشہ اسی تاریخ کو مکان مولد اقدس کی زیارت کرتے ہیں۔ کما فی المواهب والمدارج (جیسا کہ مواہب لدنیہ اور مدارج نبوۃ میں ہے) اور خاص اس مکانِ جنت نشان میں اسی تاریخ میں مجلس میلادِ مقدس ہوتی ہے۔
This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.
This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.