Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)

کن اوقات میں قضا نماز پڑھنا جائز نہیں؟

Answer (beginning)

تین اوقات مکروہہ ( یعنی سورج طلوع ہونے سے لے کر تقریباً 20 منٹ بعد تک، سورج غروب ہونے کے وقت سے تقریباً 20 منٹ پہلے کا دورانیہ اور ضحوہ کبری یعنی نصف النہار شرعی سے لے کر سورج ڈھلنے تک، جسے عوام زوال کے نام سے جانتی ہے ، ان میں قضا نمازیں ادا کرنا، جائز نہیں۔ یونہی عین خطبہ کے وقت بھی قضا نماز پڑھنا جائز نہیں، (خطبہ خواہ جمعہ کا ہو یا عیدین کا یا ان کے علاوہ)، مگر صاحب ترتیب کے لیے خطبہ جمعہ کے وقت قضا نماز کی اجازت ہے، نیز فرض نماز کا وقت تنگ ہو، تو بھی قضا نماز منع ہے، حتی کہ تنگی وقت کے سبب صاحب ترتیب سے اُس وقتی نماز اور قضا کے در میان ترتیب ساقط ہو جاتی ہے۔

This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.

This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.