Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)

گھر میں استعمال کی اُگائی گئی سبزیوں پر عشر

Answer (beginning)

پوچھی گئی صورت میں آپ پر عشر واجب نہیں ہے ، کیونکہ گھر میں ہونے والی پید اوار پر عشر واجب نہیں ہو تا۔ تنویر الابصار و در مختار میں ہے : " ولا شيء فی دار " ترجمہ: اور گھر میں ہونے والی پیداوار پر عشر واجب نہیں (الدر المختار مع رد المحتار، ج 3، ص 320 ، مطبوعہ کوئٹہ) رد المختار میں اس کے تحت ہے : " لان عمر رضى الله عنه جعل المساكن عفوا و عليه اجماع الصحابة “ ترجمہ: کیونکہ امیر المؤمنین حضرت سیدنا عمر فاروق رضی اللہ عنہ نے رہائش گاہوں کو (عشر کے بارے میں ) معاف رکھا اور اس پر صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کا اجماع ہے۔

This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.

This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.