Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)

ملازم کو نماز پڑھنے کے لیے کتنے ٹائم کی چھٹی دینا مالک پر لازم ہے ؟

Answer (beginning)

پوچھی گئی صورت میں ایک نماز کے وقت کے لیے اوسطاً جتنا وقت لگتا ہے ، اتنے وقت کے لیے ہی نماز کے لیے وہ ملازم جاسکتا ہے۔ اجارہ وقت میں نماز کے لیے 40، 50 منٹ لگانا تو در کنار ، سنتِ مؤکدہ کے علاوہ نوافل پڑھنا بھی اس کے لیے مالک کی اجازت کے بغیر جائز نہیں ہے ۔ اگر نوافل پڑھنے یا کسی اور کام میں وقت لگائے گا، تو اس وقت کی اجرت کا مستحق نہیں ہو گا، کیونکہ وہ شخص اجیر خاص ہے اور اجیر خاص کو متاجر ( یعنی مالک) کی اجازت کے بغیر اجارے کے وقت میں اپنا ذاتی کام کرنے اور نوافل پڑھنے کی اجازت نہیں ہوتی۔

This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.

This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.