Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)
کم کریٹ والے سونے پر زیادہ کریٹ کی مہر لگانے کا شرعی حکم
Answer (beginning)
کم کریٹ والے سونے کو زیادہ کریٹ والی مہر لگا کر بیچنا یہ جھوٹ و دھو کہ ہے جو ناجائز و حرام ہے ،اس صورت میں مالک بھی حرام کام کا مرتکب اور کاریگر بھی اس حرام کام میں تعاون کرنے کی وجہ سے گنہگار ہے ، لہذا مالک اور کاریگر دونوں پر لازم ہے کہ اس جھوٹ و دھوکے سے باز رہیں۔ قرآن پاک میں اللہ تعالیٰ ارشاد فرماتا ہے: لعنة الله على الكذبين ) یعنی جھوٹوں پر اللہ کی لعنت ہے۔ (سوره آل عمران، آیت 61) دوسرے مقام پر فرمان باری تعالیٰ ہے: ﴿ ولا تعاونوا علی الاثم والعدوان ) ترجمہ : اور گناہ اور زیادتی پر (سورة المائده، آیت نمبر 02) باہم مدد نہ کرو۔
This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.
This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.