Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)

اللہ کے لیے جمع کا صیغہ استعمال کرنا یعنی اللہ فرماتے ہیں کہنا؟

Answer (beginning)

بہتر یہ ہے کہ اللہ عزوجل کے لیے واحد کے الفاظ استعمال کیے جائیں کہ ذات وحدہ لا شریک لہ کے لیے واحد ہی زیادہ مناسب ہے ۔ جیسے اللہ عزوجل فرماتا ہے اور اگر کوئی تعظیماً جمع کے الفاظ استعمال کرتا ہے ، تو یہ بھی جائز ہے۔ اعلیٰ حضرت امام اہلسنت امام احمد رضا خان علیہ رحمۃ الرحمن سے سوال ہوا کہ ”تعظیماً جمع کا لفظ خدا کی شان میں بولنا جائز ہے یا نہیں ، جیسے کہ ”اللہ جل شانہ یوں فرماتے ہیں ؟ “ تو جو اباً ارشاد فرمایا: ”حرج نہیں اور بہتر صیغہ واحد ہے کہ واحد احد کے لیے وہی انسب ہے ، قرآن عظیم میں ایک جگہ رب عز و جل سے خطاب جمع ہے: رب ارجعون ) وہ بھی زبان کا فر سے ہے۔

This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.

This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.