Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)
مکروہ وقت میں قضا نماز پڑھنے کا شرعی حکم
Answer (beginning)
قضا نماز کامل یعنی تین مکروہ اوقات کے علاوہ کسی وقت میں ادا کرنا لازم ہے، اگر کسی نے مکر وہ وقت میں قضا نماز ادا کی، تو اس کی نماز ادا ہی نہیں ہو گی، البتہ اس دن کی نماز عصر ادانہ کی ہو ، تو غروب سے پہلے ادا کرنے کا حکم ہے۔ نیز عصر کی نماز میں بلا اجازت شرعی اتنی تاخیر کرنا بھی ناجائز ہے۔ تین مکروہ اوقات یہ ہیں: (1) سورج طلوع ہونے سے لے کر تقریباً 20 منٹ بعد تک۔ (2) سورج غروب ہونے کے وقت سے تقریباً 20 منٹ پہلے ۔ (3) اور ضحوہ کبری یعنی نصف النہار شرعی سے لے کر سورج ڈھلنے تک۔
This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.
This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.