Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)
بُچی کے بال مونڈنا کیسا اور جو امام منڈواتا ہو ، اس کے پیچھے نماز پڑھنا کیسا ؟
Answer (beginning)
ہونٹوں کے نیچے بچی کے بال مونڈنا یا منڈوانا بدعت، ناجائز و گناہ ہے، کیونکہ یہ بال داڑھی میں شامل ہیں اور داڑھی مونڈنا یا منڈوانا، ناجائز و گناہ ہے، لہذا انچی کے بال مونڈنایا منڈوانا بھی ناجائز و گناہ ہے، البتہ اگر یہ بال اتنے بڑھ جائیں کہ کھانے، پینے اور کلی وغیرہ کرنے میں رکاوٹ بنے، تو انہیں بقدرِ ضرورت کتروا دینے میں کوئی حرج نہیں۔ اور بچی کے بال مونڈنے والا شخص فاسق معلن ہے اور فاسق معلن کے پیچھے نماز پڑھنا مکروہ تحریمی و گناہ ہے اور اگر پڑھ لی، تو اعادہ واجب ہے، لہذانچی مونڈنے والے امام کے پیچھے نماز پڑھنا مکروہ تحریمی وواجب الاعادہ ہے۔
This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.
This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.