Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)
کیا مرد اور عورت کا جنازہ ایک ساتھ پڑھ سکتے ہیں؟
Answer (beginning)
جی ہاں !مر دو عورت کا جنازہ ایک ساتھ پڑھ سکتے ہیں، لیکن جب ایک سے زیادہ جنازے جمع ہوں، تو افضل یہ ہے کہ امام ہر ایک پر الگ الگ نماز جنازہ پڑھائے ، لہذا صورت مسئولہ میں بھی بہتر یہ ہے کہ مرد اور عورت پر الگ الگ جنازہ پڑھا جائے، پہلے مرد کا جنازہ، پھر عورت کا۔ اگر دونوں کا جنازہ ایک ساتھ پڑھنا ہو ، تو امام کے سامنے جنازہ رکھنے کے دو طریقے ہیں، دونوں میں سے کوئی بھی طریقہ اختیار کیا جاسکتا ہے، پہلا طریقہ یہ ہے کہ مرد کا جنازہ امام کے سینے کے سامنے رکھا جائے اور اس جنازے کی پائینتی یا سرہانے والی جانب عورت کا جنازہ رکھا جائے، البتہ امام افضل کے سامنے کھڑا ہو۔
This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.
This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.