Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)

مرد و عورت کیلئے مہر کی رقم پر قربانی کا حکم؟

Answer (beginning)

پوچھی گئی صورت میں شوہر کی قربانی کا نصاب مہر کی رقم نکالے بغیر شمار کیا جائے گا کہ جس طرح مہر مؤجل شوہر پر زکوۃ واجب ہونے سے مانع نہیں اسی طرح قربانی واجب ہونے سے بھی مانع نہیں ، لہذا اگر اس کے پاس صرف اتنامال ہے، جو قربانی کے نصاب تک پہنچتا ہے، تو اس پر قربانی واجب ہو گی اور اگر مال نصاب سے کم ہے ، تو قربانی واجب نہیں ہو گی۔ نیز اس کی بیوی مہر معجل ہو یا مؤجل) کی وجہ سے مالک نصاب نہیں سمجھی جائے گی، لہذا اگر بیوی کے پاس مہر کے علاوہ مال نصاب سے کم ہے ، تو اس پر قربانی واجب نہیں ہوگی اور اگر مال نصاب تک پہنچتا ہے ، تو اس پر قربانی واجب ہو گی۔

This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.

This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.