Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)
قربانی کے جانور کی عمر اگر کم ہو تو قربانی ہوگی؟
Answer (beginning)
صورت مسئولہ میں ایسے بکرے کی قربانی جائز نہیں، کیونکہ قربانی کے لیے اونٹ کی عمر کم از کم پانچ سال، گائے بھینس کی دو سال اور بکرے بکری کی عمر ایک سال ہو ناضروری ہے ،لہذا اگر کسی جانور کی عمر اس سے کم ہو ، تو اس کی قربانی درست نہیں، سوائے دنبے یا بھیڑ کے چھ ماہہ بچے کے ، اس میں بھی اتنا بڑا ہو ناضروری ہے کہ اگر سال والے جانوروں میں ملایا جائے، تو سال بھر کا لگے ، تو اس کی قربانی جائز ہے، بہر حال بکرا بکری میں پورے ایک سال کا ہونا ضروری ہے ، حتی کہ سال بھر سے ایک دن بھی کم ہو ، تو شرعاً اس کی قربانی جائز نہیں۔
This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.
This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.