Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)
قربانی کے جانور کی دُم کٹنے میں بال شامل ہیں؟
Answer (beginning)
جانور کی دم میں جو مانع قربانی مقدار بیان کی جاتی ہے، اس میں لٹکتے ہوئے بال شامل نہیں ہیں، لہذا وہ جانور جس کی دم کے گوشت کا کچھ حصہ کٹا اور ساتھ میں لٹکتے ہوئے بال کٹ گئے کہ اگر بالوں کو شامل کر کے دیکھیں، تو تہائی سے زیادہ مقدار بنتی ہے اور اگر بالوں کو شامل نہ کریں، فقط دم کا گوشت ہی شمار کیا جائے، تو تہائی سے کم مقدار بنتی ہے، اس جانور کی قربانی ہو جائے گی ۔ فتاوی ہندیہ میں ہے : ” لا يعتبر الشعر المسترسل مع الذنب في المانع “ ترجمہ : ( قربانی سے) مانع مقدار میں دم کے ساتھ لٹکتے بالوں کا اعتبار نہیں ہو گا۔
This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.
This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.