Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)
امام رکوع میں ہو,تو آنے والا شخص تکبیر تحریمہ کے بعد ہاتھ باندھے یا نہیں؟
Answer (beginning)
امام رکوع میں ہو ، تو آنے والا شخص اس طرح کھڑے کھڑے تکبیر تحریمہ کہے کہ ہاتھ گھٹنوں تک نہ پہنچیں ، پھر اگر وہ جانتا ہو کہ امام صاحب رکوع میں اتنا وقت لگاتے ہیں کہ وہ ثنا یعنی سبحانک اللھم آخر تک پڑھ کر امام کے ساتھ رکوع میں شامل ہو سکتا ہے، تو تکبیر تحریمہ کے بعد ہاتھ باندھ کر ثنا پڑھے ، کیونکہ ثنا پڑھنا سنت ہے ، اس کے بعد دوسری تکبیر کہتا ہوار کوع میں جائے اور اگر یہ گمان ہو کہ ثنا پڑھنے کی صورت میں امام صاحب رکوع سے اٹھ جائیں گے ، تو تکبیر تحریمہ کے بعد ہاتھ نہ باندھے ،بلکہ فوراً دوسری تکبیر کہتا ہوار کوع میں چلا جائے، کیونکہ ہاتھ باندھنا اس قیام کی سنت ہے، جس میں ٹھہر کر کچھ پڑھنا سنت ہو…
This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.
This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.