Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)

فجر کے فرض پڑھتے ہوئے بھولے سے تیسری رکعت ملا لی تو کیا حکم ہے؟

Answer (beginning)

اگر کوئی انسان قعدہ اخیرہ کرنے کے بعد نماز فجر میں تیسری کے لیے، مغرب میں چوتھی کے لیے یا ظہر ، عصر اور عشاء کی نماز میں پانچویں کے لیے کھڑا ہو جائے، تو اسے حکم ہے کہ وہ اس اضافی رکعت کا سجدہ کرنے سے پہلے یاد آنے کی صورت میں واپس لوٹ کر سجدہ سہو کرے اور اپنی نماز مکمل کرے۔ اگر اس اضافی رکعت کا سجدہ کر لیا، تو ایک رکعت اور ملالے، آخر میں سجدہ سہو کر لے۔ اس طرح آخری دو رکعتیں نفل ہو جائیں گی۔ رہی یہ بات کہ " فجر و عصر کے بعد نفل پڑھنا مکروہ ہے “ تو یہ حکم اس وقت ہے، جب کوئی شخص جان بوجھ کر مکروہ اوقات میں نوافل ادا کرے، اگر بلا ارادہ بھولے سے شروع کر دیئے ، تو اب مکر وہ نہیں ہے۔

This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.

This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.