Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)

عمامے کے کتنے شملے رکھنا سنت ہے اور شملے کا سائز کتنا ہونا چاہیے؟

Answer (beginning)

عمامے کے ایک یا دو شملے چھوڑنا مستحب واولی ہے۔ شملہ بالکل نہ چھوڑنا، جائز تو ہے، لیکن خلاف مستحب و ترک اولی ہے۔ شملے کی کم سے کم مقدار چار انگل اور زیادہ سے زیادہ نصف پشت تک ہو ، جس کی مقدار تقریبا ایک ہاتھ بنتی ہے اور یہی زیادہ صحیح ہے، البتہ بعض فقہائے کرام نے نشست گاہ تک رخصت دی ہے کہ فقط اتنا لمباہو کہ بیٹھنے میں پیٹھ تلے نہ دے۔ اور جن بعض فقہائے کرام جیسے صدر الشریعہ علیہ الرحمۃ نے شملہ نہ چھوڑنے کو خلافِ سنت قرار دیا ہے،اس خلافِ سنت سے مراد خلافِ مستحب ہے ، جیسا کہ بہت مرتبہ فقہاء سنت کا مستحب پر اور مستحب کا سنت پر اطلاق کر دیتے ہیں اور چونکہ مستحب کا ترک خلافِ اولیٰ ہے، ناجائز و گناہ…

This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.

This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.