Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)
میرے فرشتوں کو بھی خبر نہیں کہنا کیسا؟
Answer (beginning)
یہ جملہ کفریہ نہیں ہے، کیونکہ اس میں فرشتوں کی توہین نہیں ہے ، یہ جملہ اردو زبان کا محاورہ ہے اور اس سے مراد یہ ہوتی ہے کہ اس بات سے تو میں محض ناواقف ہوں، یہ بات تو میرے وہم و گمان میں بھی نہیں ہے، یعنی اگر یہ میرے گمان میں بھی ہوتی ، تو کر اما کا تین کو ضرور معلوم ہوتی۔ نور اللغات میں ہے : " فرشتوں کو خبر نہ ہونا ۔ محض ناواقف ہونے کی جگہ ،بالکل راز ہونے کی جگہ ۔(فقرہ) میرے فرشتوں کو خبر نہیں تم کب آئے کب گئے۔
This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.
This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.