Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)

چار زانو بیٹھ کر نماز پڑھنا کیسا؟

Answer (beginning)

بلا عذر چار زانو بیٹھ کر نماز پڑھنا مکروہ تنزیہی ہے ، کیونکہ اس میں نماز میں بیٹھنے کے سنت طریقے کا ترک ہے، سنت طریقہ یہ ہے کہ الٹا پاؤں بچھا کر اس پر بیٹھ جائے اور سیدھا پاؤں کھڑا رکھے اور اس کی انگلیاں قبلہ رو ہوں ، ہاں اگر عذر کے سبب چار زانو بیٹھتا ہے ، تو اب مکروہ نہیں۔ ہدایہ میں ہے: ”ولا يتربع الا من عذر لان فيه ترك سنة القعود “ ترجمہ : چوکڑی مار کر نہیں بیٹھے گا، مگر عذر کے سبب، کیونکہ اس طرح بیٹھنے میں سنت کا ترک ہے۔

This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.

This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.