Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)

کپڑے پر نجاست لگنے کا وقت معلوم نہ ہو تو نمازوں کا حکم؟

Answer (beginning)

کپڑے پر نجاست لگی پائی مگر نجاست لگنے کا وقت معلوم نہیں، تو معلوم ہونے سے پہلے اس کپڑے میں جتنی نمازیں پڑھیں سب ادا ہو گئیں، کسی نماز کالوٹانا ضروری نہیں، البتہ منی کا حکم دیگر نجاستوں سے جدا ہے کہ اگر منی کپڑوں پر پائی اور لگنے کا وقت معلوم نہیں، تو وقت احتلام یعنی آخری مرتبہ سونے کے بعد جتنی نمازیں ان کپڑوں میں پڑھیں ، ان سب کا اعادہ کیا جائے۔ کپڑے پر نجاست لگنے کا وقت معلوم نہ ہونے کے بارے میں مبسوط میں ہے: ”من رأى في ثوبه نجاسة لايدرى متى اصابته لا يلزمه اعادة شيء من الصلوات “ترجمہ : جس نے اپنے کپڑے پر نجاست کو دیکھا اور یہ نہیں جانتا کہ کب سے لگی ہے ، تو کسی نماز کا اعادہ لازم نہیں۔

This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.

This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.