Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)

شدید گرمی کے سبب عورت کا اعتکاف میں غسل کرنا کیسا؟

Answer (beginning)

مرد اصل مسجد (یعنی وہ جگہ جو نماز پڑھنے کے لیے خاص کر کے وقف ہوتی ہے) سے متصل وقف جگہ جو ضروریات و مصالح مسجد کے لیے وقف ہوتی ہے ، جسے فنائے مسجد کہا جاتا ہے، اس میں بنے ہوئے غسل خانہ میں دورانِ اعتکاف بغیر ضرورت کے بھی غسل کر سکتا ہے ، فنائے مسجد میں جانے سے اس کا اعتکاف نہیں ٹوٹتا، جبکہ عورت گھر میں متعین کردہ جگہ میں اعتکاف کرتی ہے، جو ”مسجد بیت “ کہلاتی ہے اور مسجد بیت میں فنا کا کوئی تصور نہیں ہو تا، اس لیے عورت مسجد بیت سے باہر بلا ضرورت نہیں نکل سکتی ، صورت مسئولہ میں عورت اگر فرض غسل کے علاوہ کسی غنسل مثلاً گرمی کی وجہ سے ٹھنڈک حاصل کرنے کے لیے نکلے گی، تو اس کا اعتکاف ٹوٹ جائے گا۔

This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.

This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.