Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)

کیا سینی ٹائزر گیٹ سے گزرنے پر روزہ ٹوٹ جائیگا؟

Answer (beginning)

اگر روزے دار نے سینی ٹائزر گیٹ میں سے گزرتے ہوئے قصداً اس کے ذرات کو کھینچ کر حلق تک نہ پہنچایا، بلکہ خود بخود اس کے ذرات حلق تک پہنچے، تو اس کا روزہ نہیں ٹوٹے گا اگر چہ اسے روزہ دار ہونا یاد ہو ، ہاں اگر کسی روزہ دار نے قصداً اس کے ذرات کو کھینچ کر حلق تک پہنچایا اور اس وقت اسے اپنا روزہ دار ہونا بھی یاد تھا ، تو اس کاروزہ ٹوٹ گیا اور اگر روزہ دار نے قصداً کھینچ کر حلق تک اس کے ذرات پہنچائے لیکن کھینچتے وقت اسے اپناروزہ دار ہونا یاد نہ تھا، تو اس صورت میں بھی اس کا روزہ نہیں ٹوٹے گا۔

This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.

This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.