Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)
کیا سرمہ لگانے سے روزہ ٹوٹ جاتا ہے؟
Answer (beginning)
جی نہیں، بلکہ روزے میں سرمہ لگانا، جائز ، بلکہ اس کی اجازت تو خود حضور اکرم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم سے ثابت ہے، جیسا کہ امام ابو عیسی محمد بن عیسی ترمذی رحمہ اللہ تعالیٰ علیہ نقل کرتے ہیں: ” عن انس بن مالک رضی اللہ تعالیٰ عنہ قال جاء رجل الى النبي صلی الله تعالی علیه وآله وسلم قال اشتکت عینی افاكتحل وانا صائم قال نعم “ ترجمہ : حضرت انس بن مالک رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے مروی ہے کہ ایک شخص نبی کریم صلی اللہ تعالی علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ میں حاضر ہوا اور عرض کی کہ میری آنکھ میں مرض ہے، کیا میں روزے کی حالت میں سرمہ لگاؤں ؟ فرمایا : ہاں۔
This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.
This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.