Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)

کیا مرد گھر میں اعتکاف کر سکتا ہے؟

Answer (beginning)

مردوں کے اعتکاف کے لیے مسجد شرط ہے ، مسجد کے علاوہ گھروں میں خواہ مسجد بیت ہو یا کوئی جائے نماز کہیں بھی مردوں کا اعتکاف نہیں ہو سکتا، گھروں میں فقط عورتوں کے لیے مسجد بیت (یعنی گھروں میں نماز کے لیے مخصوص جگہ) پر اعتکاف ہوتا ہے ، مردوں کا نہیں۔ یادر ہے کہ رمضان شریف کے آخری دس دنوں کا اعتکاف سنت مؤکدہ علی الکفایہ ہے کہ اگر پورے شہر میں سے کسی نے بھی نہ کیا، تو سب سے اس کا مطالبہ رہے گا، اور اگر کسی ایک نے بھی کر لیا، تو سب بری الذمہ ہو جائیں گے۔

This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.

This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.