Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)
جنابت کی حالت میں کھانا پینا کیسا ؟
Answer (beginning)
جنبی کے لیے کھانے پینے سے پہلے افضل یہ ہے کہ غسل کرلے کہ حدیث پاک کے مطابق جس گھر میں جنبی ہو ، اس میں رحمت کے فرشتے نہیں آتے ، اگر غسل نہ کر سکتا ہو، تو وضو کرلے کہ یہ مستحب ہے ، ورنہ کم از کم ہاتھ دھولے اور کلی کرلے کہ اس کے بغیر جنبی کے لیے کھانا پینا مکروہ تنزیہی ہے یعنی گناہ تو نہیں ہے ، لیکن بر اعمل ہے اور محتاجی کا سبب ہے۔ تنویر الابصار میں ہے: ” (ولا) (باس) لحائض و جنب باكل و شرب بعد مضمضة وغسل يد واما قبلهما فیکرہ لجنب) ملخصا “ حائضہ اور جنبی کے لیے کلی اور ہاتھ دھونے کے بعد کھانے پینے میں کوئی حرج نہیں اور ان سے پہلے جنبی کے لیے مکروہ ہے۔
This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.
This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.