Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)
بدبودار جرابیں پہن کر مسجد میں جانا کیسا؟
Answer (beginning)
مسجد اللہ پاک کا بابرکت اور پر عظمت گھر ہے، اس کی تعظیم اور اس کے آداب کا خیال رکھنا ہر مسلمان پر لازم ہے۔ مسلمانوں کو حکم ہے کہ وہ مسجد کو پاک وصاف رکھیں اور ایسا کوئی بھی کام نہ کریں، جو مسجد کی تعظیم اور اس کے آداب کے خلاف ہو۔ اور جہاں تک سوال کا تعلق ہے، تو یادر ہے کہ مسجد میں بدبو والے پاؤں ، جرابیں یا ان کے علاوہ کوئی بھی ایسی چیز لے کر جانا، جس سے مسجد میں بدبو پھیلے، ناجائز اور گناہ ہے۔ حدیث پاک میں اس سے منع کیا گیا ہے ، کیونکہ یہ مسجد کی تعظیم اور اس کے آداب کے خلاف ہونے کے ساتھ ساتھ انسانوں اور فرشتوں کی ایذا کا باعث بھی ہے۔
This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.
This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.