Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)
کیا اولیاء کرام کی کرامات وفات کے بعد بھی جاری رہتی ہیں؟
Answer (beginning)
اولا کر امت کی تعریف ذہن نشین کر لیجئے : کر امت اس خلاف عادت کام کو کہتے ہیں، جو ولی سے ظاہر ہو اور یہی چیز نبی سے ظاہر ہو تو معجزہ کہلاتی ہے۔ پھر اہل سنت و جماعت کا مذہب یہ ہے کہ کرامت کا ظہور جس طرح ولی کی زندگی میں ہوتا ہے ، یونہی وفات کے بعد بھی ہو تا رہتا ہے۔ دلیل اس کی یہ ہے کہ ولی کی زندگی میں اس سے کرامت کو ظاہر کرنے والی ذات اللہ پاک کی ہے ، پس جو رب عزوجل ولی کی زندگی میں کرامت کو ظاہر کرنے پر قادر ہے ، وہ ولی کی وفات کے بعد بھی اس کے ظہور پر قادر ہے، بلکہ علماء نے فرمایا کہ بعد وفات کرامت کا ظہور بدرجہ اولی ممکن ہے، کیونکہ دنیوی زندگی کے بعد انسان عالم برزخ میں چلا جاتا ہے اور وہاں…
This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.
This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.