Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)
امامت کی کتنی شرائط ہیں اور کیا امامت کے لیے داڑھی ہونا ضروری ہے ؟
Answer (beginning)
سوال کے جواب سے پہلے ابتداء ایک ضروری تمہید ذہن نشین فرمالیں: (الف) مر د غیر معذور کی امامت کروانے کا اہل ہر وہ مسلمان مرد ہے جو عاقل، بالغ، صحیح القراءة، شرعی اعذار مثلا ریح و قطره و غیره کے امراض سے سلامت ہو، لہذا جس کے اندر یہ چھ شرائط پائی جائیں وہ بالغ مردوں کی امامت کروانے کا اہل ہے۔ نورالایضاح میں ہے: ” شروط صحة الامامة للرجال الاصحاء ستة اشياء الاسلام والبلوغ والعقل والذكورة والقراءة والسلامة من الاعذار " صحیح مردوں کی امامت کے صحیح ہونے کی چھ شرطیں ہیں: اسلام ، بلوغ، عقل، مرد ہونا، قراءت کا صحیح ہونا اور اعذار (نورالایضاح مع الطحطاوی، صفحه 287، مطبوعہ کراچی) سے سلامت ہونا۔
This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.
This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.