Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)
کرونا وائرس کی وجہ سے فوت شدہ شخص کے غسل و نمازِ جنازہ کے احکام
Answer (beginning)
مسلمان میت کو غسل دینا فرض کفایہ ہے، اگر قدرت کے باوجود اس کو غسل نہ دیا گیا، تو یہ گناہ ہے ، لہذا جہاں جہاں مسلمانوں کے لیے ممکن ہے جیسے اسلامی ممالک میں جہاں پابندی نہیں اور دیگر ممالک جہاں غسل دینے میں ممانعت نہیں، تو وہاں غسل لازمی دیا جائے گا۔ لیکن صورت مسئولہ میں جب اس کو نہ پانی کے ذریعے غسل دینے کی اجازت ہے اور نہ ہی تیم کرانے کی ، تو حکم شرع یہ ہے کہ دفنانے کے بعد اس کی قبر پر فوری نماز جنازہ ادا کر لی جائے ، اگر اتنی تاخیر کر دی گئی جس سے ظن غالب ہو گیا کہ اس کی لاش سلامت نہ رہی ہو گی، تو اب اس کی قبر پر بھی نماز جنازہ نہیں پڑھ سکتے۔
This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.
This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.