Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)
الکحل والی سینی ٹائزر ( sanitizer ) استعمال کرنا کیسا؟
Answer (beginning)
زمانہ الکحل والے سینی ٹائزرز (Alcoholic Sanitizers) کو استعمال کرنا یعنی ہاتھوں اور جسم و غیر و پر لگا ناشر عی طور پر جائز ہے۔ تفصیل کچھ یوں ہے کہ الکحل بھی ایک قسم کی شراب اور نشہ آور مائع (liquid) ہے۔ عام طور پر اشیاء کے اندر جس الکحل کا استعمال کیا جاتا ہے وہ انگور یا شراب سے نہیں بنائی جاتی ( کیونکہ اس طرح ان اشیاء کی قیمت بہت بڑھ جاتی ہے) بلکہ دیگر اشیاء جیسے گنا، جو ، گندم، مکئی، شہد، انجیر ودیگر نشاستہ دار اشیاء سے بنائی جاتی ہے۔ (ماخوذ از کتاب " جدید مسائل پر علماء کی رائیں اور فیصلے“، 99/1) ایسی اشیاء سے بنائی ہوئی شراب کے حرام و ناپاک ہونے کے متعلق ہمارے ائمہ کی آراء مختلف ہیں۔
This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.
This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.