Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)

سبق سنانے کے لیے آیتِ سجدہ تلاوت کرنے سے سجدۂ تلاوت کا حکم ؟

Answer (beginning)

پوچھی گئی صورت میں سبق سنانے والی بالغ بچیوں پر سجدہ تلاوت لازم ہو گا، خواہ سبق سنانے کے طور پر آیت سجدہ تلاوت کریں یا کسی اور غرض سے ، کیونکہ سجدہ تلاوت کا سبب تلاوت ہے ، سبق سنانے کی نیت سے کی جائے یا کسی اور غرض سے تلاوت کی جائے ، بہر صورت سجدہ تلاوت لازم ہو جاتا ہے ، البتہ سبق سنانے والی نابالغ بچیوں پر سجدہ تلاوت لازم نہیں ہو گا، کیونکہ سجدہ تلاوت لازم ہونے کے لیے یہ شرط ہے کہ اس پر نماز فرض بنتی ہو اور نابالغ بچی پر نماز فرض نہیں، اس لیے اس پر سجدہ تلاوت بھی لازم نہیں ہو گا۔

This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.

This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.