Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)
قرآن پاک کو تصاویر والے اخبار کے ساتھ دفن کرنا کیسا ؟
Answer (beginning)
قرآن مجید فرقان حمید کے ساتھ ، بے پردہ عورتوں اور جانداروں کی تصاویر والی اخبارات ایک جگہ دفن کرنا بے ادبی ہے کہ عرفاً اس کو بے ادبی سمجھا جاتا ہے اور ادب و بے ادبی کا مدار عرف پر ہی ہوتا ہے ، پھر اس میں مزید ایک شناعت یہ بھی ہے کہ قرآن پاک کے اوپر اخبارات آسکتی ہیں اور یہ بھی بے ادبی ہے کہ قرآن مجید کے اوپر کوئی اور چیز رکھی جائے۔ فقہاء کرام نے تو یہاں تک فرمایا ہے کہ جس الماری یا صندوق میں کتب ہوں ، ادب یہ ہے کہ ان کے اوپر کپڑے وغیرہ چیزیں نہ رکھی جائیں۔ جب کتب کا ادب یہ ہے تو قرآن پاک کے اوپر اخبارات رکھنا بدرجہ اولیٰ بے ادبی ہو گا۔
This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.
This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.