Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)

پڑوسی کے گھر کی طرف اپنے مکان کی کھڑکی کھولنے اور اسے اذیت دینے کا حکم؟

Answer (beginning)

صورتِ مسئولہ میں زید پر لازم ہے کہ وہ اپنے مکان کے بالا خانے سے مذکورہ کھڑ کی ختم کرے اور ہوا کی کراسنگ کی ضرورت کے لیے اتنا بلند روشن دان بنائے ، جس میں سے پڑوسی کے صحن میں جھانکے جانے کا اندیشہ نہ ہو یا پھر گلی کی طرف کھڑ کی بنائے تاکہ پڑوسیوں کی بے پردگی نہ ہو۔ حدیث پاک میں ہے : " عن عبادة بن الصامت ان رسول الله صلى الله تعالى عليه وسلم قضى ان لا ضرر ولا ضرار “ حضرت عبادہ بن صامت رضی اللہ تعالی عنہ سے مروی کہ آپ صلی اللہ تعالی علیہ وسلم نے فیصلہ فرمایا کہ نہ ضر ر اٹھانا ہے اور نہ ہی ضرر دینا ہے۔

This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.

This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.