Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)

فرضوں کی تیسری ، چوتھی رکعت میں فاتحہ پڑھنے کا حکم ؟

Answer (beginning)

فرض نماز کی تیسری اور چوتھی رکعت میں سورہ فاتحہ پڑھنا افضل ہے ، واجب نہیں اور تین بار سبحان اللہ کہنایا اتنی مقدار خاموش کھڑارہنا بھی جائز ہے، لیکن تسبیح پڑھنا خاموش رہنے سے بہتر ہے۔ چنانچہ فرض کی تیسری اور چوتھی رکعت میں سورہ فاتحہ پڑھنے کے بارے میں صحیح بخاری میں ہے: ”ان النبی صلی اللہ علیہ وسلم كان يقرأ فى الظهر فى الأوليين بأم الكتاب، وسورتين، وفي الركعتين الأخريين بأم الكتاب“ بے شک نبی صلی اللہ علیہ وسلم ظہر کی پہلی دور کعتوں میں سورہ فاتحہ اور دوسورتیں تلاوت فرماتے تھے اور آخری دور کعتوں میں صرف سورہ فاتحہ تلاوت (صحیح بخاری، کتاب الاذان، باب يقرأفى الاخريين،ج1،ص107،مطبوعہ کراچی) اور فرض…

This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.

This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.