Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)

شوہر کی کمائی سے صدقہ کرنے پر ثواب کس کو ملیگا؟

Answer (beginning)

اگر بیوی شوہر کی اجازت سے شوہر کے مال کو اللہ تعالیٰ کی راہ میں خرچ کرے، تو شوہر اور بیوی دونوں کو اس کا ثواب ملتا ہے ، شوہر کو مال کمانے ( اور حقیقتا اسی کے مال سے صدقہ ہونے کا) اور بیوی کو صدقہ دینے کا۔ نیز علمائے کرام فرماتے ہیں کہ شوہر نے چونکہ محنت و مشقت سے مال کمایا ، لہذا اسے ثواب بھی زیادہ ملے گا، اس لیے جب آپ کی اجازت سے آپ کے گھر والے آپ کی کمائی سے زکوۃ وصدقہ وغیرہ دیتے ہیں، تو اس کا ثواب آپ کو بھی ملے گا اور آپ کے گھر والوں کو بھی ملے گا، بلکہ علماء و محدثین کی تصریحات کے مطابق آپ کو زیادہ ثواب ملے گا، البتہ زکوۃ کے معاملے میں پوری صراحت و وضاحت سے اجازت دیں اور اس چیز کا خیال…

This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.

This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.