Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)

گندم پیسنے کی اجرت میں آٹا دینا کیسا؟

Answer (beginning)

گندم کی پسائی میں اجرت کے طور پر اُسی گندم میں سے آٹا لینا اور پسوانے والے کا اس طرح پہلے سے طے کر کے آٹا دینا دونوں ناجائز ہیں کہ کسی شخص کے کام میں سے اس کی اجرت طے کرنا، اجارہ فاسد ہوتا ہے۔ فقہ کی اصطلاح میں اس طرح اجارہ طے کرنے کو قفیز طحان کہا جاتا ہے، جس سے حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے منع فرمایا ہے ، لہذا گندم کی پسائی کی اجرت میں اُسی گندم میں سے آٹا نہیں دے سکتے (جبکہ پہلے سے یہ طے ہو کہ اسی گندم میں سے آٹا دیا جائے گا)، بلکہ روپے پیسے یا کوئی دوسری چیز اجرت میں طے کی جائے۔

This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.

This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.